پاکستان

منی بجٹ کی آڑ میں حکومت کیا کرنے والی ہے؟ اشرف بھٹی نے سب بتا دیا

لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ درست فیصلہ ،اسکی آڑ میں عام عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے ' صدر آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( کھوج نیوز کامرس رپورٹر، این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آئی ایم ایف کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے ہم اپنا گھر درست کریں ، جب تک ہم یہ نہیں بتائیںگے ہم نے کن وسائل سے قرض واپس کرنا ہے تو کوئی عالمی مالیاتی ادارہ ہمیں کیوں قرض دے گا، لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ درست فیصلہ ہے لیکن اس کی آڑ میں عام عوام کے استعمال کی اشیاء مہنگی نہیں ہونی چاہئیں ، جنرل سیلز ٹیکس 17سے18فیصد ہونے اور شادیوں کی تقریبات پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے مشکلات بڑھیں گی ۔

حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے منی بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ مالیاتی ڈسپلن ہمارے اپنے حق میں بہتر ہے ، ہم تو کئی سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر معیشت کو دستاویزی کیا جائے ، ٹیکسز کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے لیکن مجموعی ٹیکس آمدن ایک سطح پر بر قرار ہے ، حکومت ٹیکس لیکج اور چوری کو روکنے کے لئے بھی پالیسی مرتب کرے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ منی بجٹ کی آڑ میں ان اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی جن پر نفاذ نہیں ہوا اس لئے متعلقہ محکموںکو متحرک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے سے عوام پر 50ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑتا ہے۔

یونیورسٹی آف ساہیوال کے نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کب شروع ہوگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button