سوشل ایشوز

آکسیجن نیٹرز کی کمی، بائی پاس کروانے والے مریضوں کی زندگی دائو پر لگ گئی

آکسیجن نیٹرز کی کمی ،90 فیصد بائی پاس سرجریاں ملتوی ' ہزار سے زائد آکسیجن نیٹر بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے فوری جاری کر دئیے جائیں گے

لاہور( کھوج نیوز ہیلتھ رپورٹر، این این آئی )ملک بھر میں آکسیجن نیٹرز کی کمی کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور 90فیصد بائی پاس سرجریاں ملتوی کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آکسیجن نیٹروں کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ملک بھر میں 90 فیصد دل کی بائی پاس سرجری کو ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور ایل سیز نہ کھلنے کے باعث طبی آلات درآمد نہیں کیے جا رہے ہیں۔ نگران وزیر صحت پنجاب نے تسلیم کیا ہے کہ آکسیجن نیٹرز کی کمی کے باعث دل کی بائی پاس سرجریز میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہزار سے زائد آکسیجن نیٹر جو مالی مسائل کی وجہ سے بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے فوری جاری کر دئیے جائیں گے۔

منی بجٹ کی آڑ میں حکومت کیا کرنے والی ہے؟ اشرف بھٹی نے سب بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button