پاکستان

اینٹی کرپشن افسران کی نا اہلی، ویجلینس سیل سے حساس نوعیت کا ریکارڈ غائب

ویجلینس سیل سے حساس نوعیت کا ریکارڈ کے علاوہ رہائشی سوسائیٹوں کے خلاف جاری تحقیقات کاریکارڈ بھی غائب ہے : سہیل ظفر چٹھہ

لاہور ( سپیشل رپورٹرر، این این آئی) اینٹی کرپشن افسران کی نا اہلی، ویجلینس سیل سے حساس نوعیت کا ریکارڈ غائب ‘ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کے ویجلینس سیل سے حساس نوعیت کا ریکارڈ کے علاوہ رہائشی سوسائیٹوں کے خلاف جاری تحقیقات کاریکارڈ بھی غائب ہے جس کی تحقیقات کے لئے5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ اتھارٹی کو جمع کروائے گی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ ریکارڈ غائب کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ریکارڈ کی واپسی کے حصول کے لئے کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہے جو ہیڈ کوارٹر سمیت تمام ریجن سے غائب شدہ ریکارڈ کی تفصیلات اکٹھی کرکے اگلے دو روز میں رپورٹ اتھارٹی کو جمع کروائے گی۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر لیگل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،اے ڈی ڈاکومنٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اوراے ڈی ایڈمن بھی انکوائری ٹیم میں شامل ہیں۔

آکسیجن نیٹرز کی کمی، بائی پاس کروانے والے مریضوں کی زندگی دائو پر لگ گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button