پاکستان

آج کا دن کیسا گزرے گا؟ ستارے کیا کہتے ہیں؟ جانئیے

دلو، حمل، جوزا، اسد، میزان، قوس، جدی، حوت، ثور، سرطان، سنبلہ اور عقرب کے ستاروں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے اچھی اور بری خبر دونوں

برج حمل

آپ کو چند دن ابھی صبر سے کام لینا ہوگا اور جیسے بھی وقت گزرتا ہے اس کو گزرنے کی کوشش کریں۔ آپ کو ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑی مشکل پیدا بھی کر سکتی ہے۔

برج ثور

آپ لاکھ ہاتھ پاں مار لیں آپ کو کسی کی بھی حمایت حاصل نہیں ہو گی سب مطلب نکال کر پیچھے ہو گئے ہیں۔ اس لئے خود کو اب نئی زندگی کی طرف لانے کی کوشش ضروری ہے۔

برج جوزہ

امکان ہے کہ آپ کا ستارہ بحکم اللہ آپ کی کوشش کو اب کامیابی سے ہمکنار کرے گا آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے فکر نہ کریں۔

برج سرطان

اپنے کام سے کام رکھیں آپ کیوں بلا وجہ دوسروں کے لئے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں اور خود بھی پریشان ہیں۔ حالانکہ اس طرف سے بالکل بھی مسئلہ نہیں ملنا۔

برج اسد

کمزور حالات میں اس میں کوئی شک نہیں ہے مگر اللہ نے چاہا تو اس سے نکل جائیں گے مگر صبر سے چلیں اور چھوٹا ہو یا بڑا کام محنت کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

برج سنبلہ

حالات برے نہیں ہیں۔ آپ نے خود اپنی سمت کو غلط کیا ہوا ہے بس اس کو درست کر لیں پھر بہت کچھ ان شااللہ بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ آج اہم دن ہے۔

برج میزان

ابھی کسی بدنظری کا شکار دکھائی دیتے ہیں اس کی وجہ سے آپ اور آپ کی فیملی صحت کے حوالے سے اور مختلف امور میں مشکلات کا شکار ہیں فی الحال صدقہ فوری دینا ہوگا۔

برج عقرب

استخارے سے مدد لیں یا پھر چند دن صبر سے کام لیں اور اللہ پاک پر توکل اختیار رکھیں اس طرح ان شااللہ وہ راستہ خودبخود آپ کے سامنے آجائے گا جس کی ضرورت ہے۔

برج قوس

نیا طے شدہ رشتہ خراب ہو سکتا ہے جذباتی پن کا مظاہرہ نہ کریں اور اگر رشتے کے شروع میں اختلافات میں تو پھر ایسے رشتے چھوڑ دیں بہتر ہے اور روزگار پر توجہ دیں بس۔

برج جدی

آج صدقے کی ضرورت ہے انجانی سی بلا گلے پڑی ہوئی ہے۔ اگر صدقہ دیں گے تو یہ ٹل جائے گی اور اب کچھ سکون سے فیصلے بھی کریں یہ وقت کی ضرورت ہیں۔

برج دلو

کوئی ایسی وجہ ضرور ہے درمیان میں ہے جو عرصہ دراز سے آپ کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے اس کو تلاش کریں اور اپنے ذاتی معاملات کو بھی اچھی طرح ضرور چیک کر لیں۔

برج حوت

کچھ اہم فیصلے تو اب کرنے میں۔ مگر خود کو ابھی اگر مشکل میں ڈال کر بھی کر لئے تو کوئی ہرج نہیں ہے۔ ان شااللہ آگے چل کر وہ خودبخود آپ کے حق میں بہتر ہی ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button