پاکستان

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے سلامتی کے خدشات دور کرنے کیلئے پائیدار اور دستیاب مواصلاتی ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ دوسری ریاست کی خودمختاری کا احترام ریاستی تعلقات میں سب سیاہم جز ہے۔

آرمی چیف نے سلامتی کے خدشات دور کرنے کیلئے پائیدار اور دستیاب مواصلاتی ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے اتفاق کا اظہار کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ فریقین نے مشترکہ خطرات کیخلاف رابطہ کاری اور ردعمل بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کسی بھی خرابی کو برادر ممالک کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ممالک ہیں دونوں ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، فریقین نے سرحدی علاقے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سرحدی علاقے میں امن دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button