پاکستان
آرمی چیف کا جھکائو امریکا کی بجائے کس ملک کی طرف؟ حقائق سامنے آگئے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جھکائو امریکہ اور یورپی ممالک کی بجائے چین کی طرف ہے کیونکہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے
لاہور(کھوج نیوز) پاک فوج کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے سے پہلے والی عسکری قیادت سے مختلف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور اس سے پہلے پرویز مشرف ، جنرل ضیاء الحق برعکس امریکا پر انحصار نہیں کرتے بلکہ ان کا جھکائو چین کی جانب زیادہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چین نے پاکستان کو درپیش اقتصادی، معاشی بحران میں ”مہربان اور مدد گار” دوست کا کردار ادا کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک کو اربوں ڈالرز کی ضرورت ہوگی اس سلسلہ میں آرمی چیف کے پاس اقتصادی بحالی کا ایک روڈ میپ بھی موجود ہے جس کے لئے چین اور سعودی عرب سمیت بہت سے مخلص اور بے لوث دوست ممالک کی ضرورت ہوگی۔