پاکستان

آصف زرداری نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا کام کیا کیا؟ پتا چل گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی پہنچے اور سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا کام کیا کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی ، ان کی آمد پر روٹ اور مزار قائد پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے جس کی ذمہ داری سندھ پولیس کے اسپیشلائزڈ سکیورٹی یونٹ نے سر انجام دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نورخان ائیر بیس سے فیصل ائیربیس کراچی پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ اور دیگر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری آج رات بلاول ہاؤس کراچی میں قیام کریں گے اور بدھ کی صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button