پاکستان

احد چیمہ کو عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟ اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی

احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں اور وہ ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیںاس لیے ان کو عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ اس حوالے سے اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانیکا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ احد چیمہ کو مشیرکے عہدے سے ہٹانیکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہے کہ درخواست گزار کی درخواست درست ہے، احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں اور وہ ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button