پاکستان

احسان نیازی وعدہ معاف گواہ اور مشروط معافی ماننگے کیلئے تیار

چیئرمین تحریک انصاف عمران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے ساتھ ساتھ مشروط معافی مانگنے کو بھی تیار ہیں: احسان اللہ نیازی

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے اور پی ٹی آئی کے رہنماء احسان اللہ نیازی نے مشروط معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھی بھر لی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے احسان اللہ نیازی جو کہ 9مئی واقعات کیس میں نامزد ہونے کی وجہ سے گرفتار ہیں انہوں نے اپنے قریبی رشتے داروں کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سمیت اعلیٰ حکام کو پیغام پہنچایا ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے ساتھ ساتھ مشروط معافی مانگنے کو بھی تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے احسان اللہ نیازی کے اس بیان کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے بھی اپنے بیٹے احسان اللہ نیازی سے جیل میں ملاقات کی تھی اور یہ ملاقات تقریباً 20منٹ تک کروائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button