پاکستان

اسحاق ڈار عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے بیرونی دورے کیلئے برطانیہ روانہ

اسحاق ڈار لندن میں ایک دن قیام کے بعد برسلز چلے جائیں گے جہاں وہ ایٹمی سکیورٹی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے بیرونی دورے کے لئے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں ، یہ وہاں پر ایک دن قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، اسحاق ڈار لندن میں ایک دن قیام کے بعد برسلز چلے جائیں گے جہاں وہ ایٹمی سکیورٹی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزارت خارجہ ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نامزد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button