پاکستان

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی: زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، دیربالا، باجوڑ، شمالی وزیرستان اور سوات سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button