کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بابراعظم کی ملاقات ، کیا معاملات طے پائے؟

محسن نقوی نے کپتان سے متعلق تجاویز اور سفارشات کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی، سلیکشن کمیٹی نے اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کوبھجوا دی ہیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں کیا معاملات طے پائے؟ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بابراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ورلڈ کپ اور اس سے قبل ہونے والی سیریز کی تیاری پرگفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کپتان سے متعلق تجاویز اور سفارشات کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی، سلیکشن کمیٹی نے اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کوبھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم کا نام محسن نقوی کو بھیجا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پی سی بی کے سربراہ ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button