پاکستان

وزیرداخلہ کا منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگز کےخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرداخلہ کا منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگز کےخلاف کریک ڈاؤن،رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں وزیر داخلہ نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کو پکڑا جائے، تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کا حکم دیا۔ وزیر داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button