پاکستان

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کی زباں بندی پر اعلان بغاوت کردیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کی زباں بندی پر اعلان بغاوت کردیا،رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عمر سلطان، عامر مغل، فیصل جاوید، شبلی فراز اور علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟  وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ علی امین کے آج کافی کیس ہیں، کسی دوسری عدالت میں موجود ہیں، اس مقدمے میں کافی لوگوں کی ضمانت ہو چکی ہے، آج ہم اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں۔   جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود آئے نہ ان کا وکیل آیا ہے، ضمانت خارج کرنے کا اصول سب کے لیے ایک ہے۔

پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ ہم سب علی امین کی نمائندگی کر رہے ہیں، سب ان کے معاون وکلاء ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ بابر اعوان بیمار ہیں میری طرف سے وہی دلائل دیں گے۔  جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بابر اعوان سے زیادہ مجھے عمر ایوب آپ کی طبیعت خراب لگ رہی ہے۔ جس پر عمر ایوب نے کہا کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button