پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان کونسی فورس کی یونیفارم پہنیں گی؟

مریم نواز رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گی

لاہور (کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان کونسی فورس کی یونیفارم پہنیں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوالی گئی۔   مریم نواز رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ محکمہ پولیس نے  ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  دو سے تین روز میں یہ تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وردی پہن کر تقریب میں شرکت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button