کھیل

بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟

اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے اور یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی: بسمہ معروف کا آخری بیان

لاہور(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) پاکستان وویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ بسمہ معروف نے کہا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے اور یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button