اشیائے خورونوش کا نیا نرخ نامہ جاری، بیسن اور دالوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی
ضلعی انتظامیہ نے دال مونگ کی قیمت میں 15روپے، بیسن 10روپے، دال چنا، دال مسور اور کالا چنا کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی کر دی
لاہور (نمائندہ خصوصی، آن لائن) اشیائے خورونوش کا نیا نرخ نامہ جاری، بیسن اور دالوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی ‘ اشیائے خورونوش کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیا گیا جس میں قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دال مونگ کی قیمت میں 15روپے، بیسن 10روپے، دال چنا، دال مسور اور کالا چنا کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی کر دی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں، جہاں ممکن ہو قیمتیں فوراً کم کر کے نظر ثانیشدہ قیمتیں نوٹیفائی کر رہے ہیں۔ رافعہ حیدرکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فوائد قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ نئی پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔ عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ خریداری سے پہلے دوکاندار سے ریٹ لسٹ ضرور طلب کریں۔ کسی جگہ ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی یا اوور چارجنگ کی اطلاع ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے دیں۔