پاکستان

پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کب ہوں گی؟ پتا چل گیا

پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ' تعطیلات 6جون سے 20اگست تک ہونگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر، آن لائن) پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کب ہوں گی؟ پتا چل گیا ‘ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی۔

علاوہ ازیں سندھ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سرکاری اور نجی کالجز بند رہیں گے۔اس سے قبل محکمہ سکولزایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button