پاکستان

پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبریں، مسرت جمشید چیمہ نے کا بڑا اعلان سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ' جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو الگ الگ رکھا گیا ہے ، فیملی ذرائع

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کی خبروں کے حوالے سے موقف سامنے آگیا ۔ فیملی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

فیملی ذرائع کے مطابق پارٹی چھوڑنے کیلئے شدید دبائو ڈالا جارہا ہے ،مسرت چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ فیملی ذرائع کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو الگ الگ رکھا گیا ہے اوردونوں کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی ۔ فیملی ذرائع کے مطابق پارٹی کو بالکل بھی نہیں چھوڑا ،عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔فیملی ذرائع کے مطابق جمشید اقبال چیمہ جیل سے باہر آنے کے بعد خود موقف دیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button