افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنیکا الزام، 7افسران گرفتار
جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ و شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث 03 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (کھوج نیوز) ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا کے 7 افسران کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا افسران سمیت ایجنٹوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ و شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث 03 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4 افسران شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ ، نادرا افسران اور ایجنٹس پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا پتہ لگا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی نادرا کی شکایت پر عمل میں لائی گی ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں مزید ایجنٹس، پاسپورٹ افسران اور نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔