پاکستان

الیکشن نےعمران خان کو سیاسی طورپرنئی زندگی دی لیکن پاور پالیٹکس میں؟صحافی عمرچیمہ نےنشاندہی کردی

تجزیہ کارعمرچیمہ نےکہا ہےکہ الیکشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو نئی زندگی اورنیا اعتماد دیا ہے، عمران خان پاپولرسیاست میں مقام رکھتےہیں لیکن پاورپالیٹکس میں کمزور نظر آرہے ہیں

کراچی (کھوج ویب ڈیسک) الیکشن نےعمران خان کو سیاسی طورپرنئی زندگی دی لیکن پاور پالیٹکس میں؟صحافی عمرچیمہ نےنشاندہی کردی۔ رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی و تجزیہ کارعمرچیمہ نےکہا ہےکہ الیکشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو نئی زندگی اورنیا اعتماد دیا ہے، عمران خان پاپولرسیاست میں مقام رکھتےہیں لیکن پاورپالیٹکس میں کمزور نظر آرہے ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کےحق میں نہیں آئےگا۔ عمر چیمہ نے مزید کہا کہ سردست عمران خان اپنی غیر منتقی سیاست اور اقدامات کی وجہ سے جیل سے باہر بھی آتے نظر نہیں آرہے ہیں اور اگر وہ اسی طرح کے فیصلے کرتے رہے جیسا کہ انھوں نے علی امین گنڈا پور کو خینر پختوخوا کا وزیراعلیٰ بنا کر کیا تو اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان فا صلے بڑھتے رہیں گے اور اگر حالیہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی موجودہ حکومتیں ڈیلیور کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو پھر عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کا مستقبل کچھ زیادہ روشن نظر نہیں آرہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button