پاکستان

الیکشن کب ہوں گے؟ سیاسی بحران کب حل ہوگا؟ خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے، ملک میں جاری سیاسی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا، سیاسی اختلافات کا مطلب املاک پر حملے کرنا نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز)الیکشن کب ہوں گے؟ سیاسی بحران کب حل ہوگا؟ خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے،ملک میں جاری سیاسی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا، سیاسی اختلافات کا مطلب املاک پر حملے کرنا نہیں،ایسا کرنے والے ملک دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے لیکن جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو مسلح پی ٹی آئی جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کیے، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور میں پرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی ملوث تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، میں بھی گرفتار ہوا تھا، میرا لیڈر اور میری سیاسی پارٹی کے کئی لوگ گرفتار ہوئے تھے لیکن ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ املاک پر حملے کیے جائیں، ان پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، حملہ آوروں کے ٹرائل آئینی طریقہ کار کے مطابق ملٹری کورٹس میں ہوں گے، ہم نئی عدالتیں اور نئے قوانین نہیں بنا رہے اور پہلے سے قوانین بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے پاس ہائی کورٹس اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا، ہم صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہروں میں امن بحال ہو چکا ہے،چند دنوں میں حالات معمول پر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button