پاکستان

پارلیمنٹ ہائوس کا نام تبدیل کرنے کی تیاری ، چیئرمین سینیٹ کا سپیکر کو خط

پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو، جو ہماری قومی اقدار کو برقرار رکھے اور قوم کے اتحاد کی علامت ہو

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹر نیوز)پارلیمنٹ ہائوس کا نام تبدیل کرنے کی تیاری ، چیئرمین سینیٹ کا سپیکر کو خط ‘ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے ضمن میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو، جو ہماری قومی اقدار کو برقرار رکھے اور قوم کے اتحاد کی علامت ہو۔ پارلیمانی کمیٹی کا کام غور و خوض کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے مناسب نام تجویز کرنا ہے۔خط میں کہاگیاہے کہ دنیا بھر میں متعدر پارلیمنٹ عمارتوں کے نام مقامی ہیں، اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹ سے تاج حیدر، عرفاق صدیقی، شبلی فراز اور منظور احمد کا نام تجویز کیا ہے،آپ بھی اسمبلی سے چار ممبران کے نام تجویز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button