پاکستان

انتقامی کارروائیوں کا معاملہ، تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 54 رہنماؤں اور امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دے دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائی کے معاملہ عروج پر پہنچ گیا جس کو نمٹانے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں، 17 ڈی آر اوز، نادرا، پیمرا اور پی ٹی اے کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرنیٹ بند کرکے بنیادی حق سے محروم کررہا ہے، نادرا نے پی ٹی آئی وررکرز اور رہنماوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے، لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ملتان، فیصل آباد سمیت 17 اضلاع میں ڈی آر اوز نے کوئی کارروائی نہیں کی، پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس حراساں کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ بطور جماعت تحریک انصاف کو ٹی وی چینلز پر کوریج نہیں دی جارہی، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218،220 کے تحت صاف شفاف انتخابات کرائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کے خلاف جاری کاروائیاں روکنے کا حکم دے۔ درخواست شاہ محمود قریشی، مونس الہی، جمشید دستی، شیخ وقاص اکرم، بشارت راجہ اور دیگر رہنماوں نے دی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل انتظار پنجوتھہ نے درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی رہنماں اور ورکرز امیدواروں کے خلاف جاری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کو نگراں حکومتیں آئینی حق سے محروم کررہی ہیں، پی ٹی آئی امیدواروں، تائید و تجویز کنندگان کو آر اوز کے دفاتر سے گرفتار کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں 49 حلقوں میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button