پاکستان

نوازشریف کے لاہور میں کس حلقے سے کاغذات منظور ہوئے؟

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے لاہور میں کس حلقے سے کاغذات منظور ہوئے؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

واضح رہے کہ 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی کو بھی منظور کر لیا گیا۔

لاہور میں این اے 117 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 159 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ لاہور میں این اے 117 سے گلوکار ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے اکمل خان باری کے بھی کاغذات منظور کرلیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button