پاکستان

مولانا فضل الرحمان کےمارچ سےسختی کرنےکا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثنااللہ کا کھلم کھلا اعلان

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ذاتی تعلقات ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز )مولانا فضل الرحمان کےمارچ سےسختی کرنےکا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثنااللہ کا کھلم کھلا اعلان،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے اور ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ذاتی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوتی رہی ہے اور ہوگی،مولانا کی سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے، جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہےگا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button