پاکستان

بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ(کھوج نیوز)بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا، جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔ سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button