پاکستان
انسداد دہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو بڑی خوشخبری سنا دی
عدم پیشی کے باعث عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت خارج کرتے ہوئے 10 ہزار روپے کے مچلکوں جمع کروانے کے عوض عبوری ضمانت20 اپریل تک منظورکرلی
اسلام آباد(کھوج نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ اعظم سواتی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پیش ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کی۔عدالت نے اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں دائمی وارنٹ منسوخ کر دیئے۔ اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری بھی دائرکردی، وکیل صفائی نے کہا کہ عدم پیشی کے باعث عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت خارج کردی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی عبوری ضمانت20 اپریل تک منظورکرلی۔