پاکستان

الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو بڑا جھٹکا دے دیا

درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے' درخواست گزار شواہد کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ‘ الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب امیدوار اور رنراپ امیدوار میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے۔ 36 پولنگ اسٹیشنزپرووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے۔درخواست گزار شواہد کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button