نگرنگرسے

میٹرک امتحانات میں نقل کا معاملہ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا دبنگ فیصلہ سامنے آگیا

معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونیئر کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ' ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) میٹرک امتحانات میں نقل کے معاملہ پر انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کیا گیا، معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونیئر کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں۔ ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا۔ ترجمان وزیرتعلیم کا کہنا ہے کنڈکٹ برانچ کے مزید ملازمین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کنڈکٹ برانچ کا عملہ ہی امتحانی ڈیوٹیاں لگانے کا ذمہ دار تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button