سوشل ایشوز

ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی، ہزارہ ایکسپریس میں 4 بوگیاں لگانا بھول گئی

پڈعیدن، بھریاروڈ اور محراب پور سے سوار ہونے والے مسافر پریشانی کا شکار ہیں' نشستیں نہ ملنے کے باعث مسافر سخت نالاں رہے

پڈعیدن (کھوج نیوز) ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا کیونکہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزار ایکسپریس میں ریلوے انتظامیہ 4بوگیاں لگانا بھول گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں ریلوے انتظامیہ 4 بوگیاں لگانا بھول گئی۔ پڈعیدن، بھریاروڈ اور محراب پور سے سوار ہونے والے مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ نشستیں نہ ملنے کے باعث مسافر سخت نالاں ہیں۔ اس حوالے سے اسٹیشن ماسٹرمحراب پور کا کہنا ہے کہ بوگیاں نہ لگانے سے متعلق کراچی انتظامیہ ہی بتاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button