پاکستان

انصاف ہائوس میں داخلے پر پابندی، لائرز فورم نے عدالتی دروازے پر دستک دیدی

پولیس ہمیں کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے زبانی احکامات جاری کیے کہ کوئی انصاف ہاؤس داخل نہیں ہو سکتا جب کہ ہماری حساس دستاویزات انصاف ہائوس میں موجود ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لائزز فورم نے انصاف ہاؤس کے اندر داخل ہونے سے روکے جانے پر عدالتی دروازے پر دستک دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے وکلا کا کہنا تھا کہ جب وہ انصاف ہاؤس پہنچے تو انہیں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)ٹیپو سلطان نے اندر جانے سے روک دیا۔ جس کے بعد انصاف لائرز فورم کے وکلا نے کہا کہ وہ پولیس سے نہیں الجھیں گے بلکہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ انصاف لائرز فورم کے وکیل رہنما شجاع عباسی نے کہا کہ پولیس ہمیں کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے زبانی احکامات جاری کیے ہیں کہ کوئی انصاف ہاس داخل نہیں ہو سکتا جب کہ ہماری حساس دستاویزات انصاف ہائوس میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب پولیس یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ہمیں مالکِ مکان نے منع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں ٹرکوں سے ڈرا رہی ہے ہم ٹرکوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔ یہاں جنگل کا قانون ہے پر ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے بلکہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button