پاکستان

انوار الحق کاکڑ نے ملک میں موجود غیر قانونی افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کے بارے میں پاکستان کی پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور بے بنیاد الزامات کی بھرمار ہے: انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں وزیرا عظم انوارالحق کاکہنا ہے کہ فراخدلی سے تارکین وطن کو سنبھالا،غیر قانونی افراد کو مزید قیام کی اجازت دیکر قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرا عظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بہت سے غیر قانونی لوگ بلیک مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، کوئی ٹیکس نہیں دیتے، یہ لوگ انڈر ورلڈ کے استحصال کا شکار بھی ہیں، اگست 2021 سے کم از کم 16 افغان شہریوں نے پاکستان میں خودکش حملے کئے ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کے بارے میں پاکستان کی پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور بے بنیاد الزامات کی بھرمار ہے، غیر قانونی افراد کے ساتھ احترام اور دیکھ بھال کے ساتھ برتاؤ کرنے کے سخت احکامات ہیں۔ ہم نے تقریباً 79 ٹرانزٹ مراکز قائم کئے ہیں، جو مفت کھانا، پناہ گاہ اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی سمیت مختلف ممالک بھی غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل سے دوچار ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو محفوظ، پر امن اور خوشحال بنانا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ فراخدلی سے تارکین وطن کو سنبھالا،غیر قانونی افراد کو مزید قیام کی اجازت دیکر قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں کے دوران تقریباً آئرلینڈ کی آبادی کے برابر تارکین وطن آچکے ہیں ۔مہمان نوازی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے، غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن اور وطن واپسی کے متعدد مواقع فراہم کئے، اس لئے یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پاکستان نے جلد بازی سے کام لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button