پاکستان
اگر کل گرفتار ہو جائوں تو …؟ عمران خان نے کارکنوں کو چونکا دینے والی ہدایت کر دی
سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کہا ہے کہ اگر وہ کل گرفتار ہوجائیں تو احتجاج نہ کریں' جنرل باجوہ کو عہدے سے ہٹا سکتا تھا لیکن ہٹایا نہیں
لاہور(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کل گرفتار ہو جائوں تو …؟ عمران خان نے کارکنوں کو چونکا دینے والی ہدایت کر دی ‘ جس کے بعد پنجاب حکومت سمیت پولیس ہائی الرٹ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیا جائے تو پی ٹی آئی کارکن ہنگامہ نہ کریں کیونکہ اگر ہنگامہ ہوگا تو پی ڈی ایم حکومت آپ کے خلاف کارروائی کرے گی اور انہیں نیا بیانیہ مل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت جانے سے6 ماہ پہلے پتا چل گیا تھا کہ جنرل باجوہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے انہیں عہدے سے ہٹا سکتا تھا لیکن نہیں ہٹایا کیونکہ اس طرح فوج میں مداخلت ہوتی جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا۔