پاکستان

صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو اس کو بھولا نہیں کہتے، ق لیگ میں واپسی

کافی عرصے سے مونس الٰہی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔کچھ فیصلے غلط ہوئے ہیں ۔ہوسکتا ہے جنہوں نے خاندان میں دراڑیں ڈالی ہوں وہی ٹھیک کررہے ہوں

لاہور(سٹاف رپورٹر) صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو اس کو بھولا نہیں کہتے، ق لیگ میں واپسی ‘ چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ میں کبھی تحریک انصاف میں شامل ہوا ہی نہیں تھا’ دوبارہ ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے کزن چودھری وجاہت حسین نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔اپنے بھائی چودھری شجاعت حسین کی قیادت قبول کرتے ہوئے دوبارہ ق لیگ میں شامل ہوگئے ۔ چودھری وجاہت حسین کہتے ہیں کہ کافی عرصے سے مونس الٰہی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔کچھ فیصلے غلط ہوئے ہیں ۔ہوسکتا ہے جنہوں نے خاندان میں دراڑیں ڈالی ہوں وہی ٹھیک کررہے ہوں ۔فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button