پاکستان

9مئی سانحہ، حمزہ شہباز نے چپ کا روزہ توڑ دیا، ایسا را ز فاش کر دیا کہ …؟

9مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا' پی ٹی آئی سمیت کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاک افواج پر حملہ آور ہو: حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر) 9مئی سانحہ، حمزہ شہباز نے چپ کا روزہ توڑ دیا، ایسا را ز فاش کر دیا کہ …؟ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ9مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا۔ پی ٹی آئی سمیت کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاک افواج پر حملہ آور ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی مناواں میں یادگار شہداء پر حاضری دی ۔ انہوں نے کہا کہ جو کام دشمن نہ کرسکا وہ عمران خان کے جتھوں نے کردکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس جلایا ، جی ایچ کیو پر حملہ کیا ، دفاعی اعلامات مسمار کیں ۔ اگر یہی سیاست ہے تو ایسی سیاست کو دفن کرنا قوم کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی ہے قوم کو حساب دینا پڑے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button