پاکستان

اگلے چند ماہ کے دوران کونسی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں؟ کھوج نیوز نے کھوج لگا لی

12 اگست کو قومی اسمبلی کی مدت ، 9 ستمبر کو صدر پاکستان کا عہدہ ختم ، 11 ستمبر کو آئی ایس آئی چیف اور 16 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان عہدہ ریٹائر ہو جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) اگلے چند ماہ کے دوران ملک میں کون کونسی اہم تبدیلیاں ہونے والی ہیں ؟ ان تبدیلیوں کے بعد ملکی سیاست سمیت معیشت پر بھی گہرا اثر پڑے گا یا نہیں؟ کھوج نیوز نے کھوج لگا لی۔

تفصیلات کے مطابق کھوج نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران ملک بھر میں اہم تبدیلیاں ہوں گی ان تبدیلیوں میں سرفہرست اگلے ماہ یعنی اگست کی 12 تاریخ کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو جائے گی جس کے بعد عبوری حکومت ذمہ داری سنبھالے گی ۔ اسی طرح 9 ستمبر کو صدر پاکستان کا عہدہ ختم ہو گیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو کر اپنی ذمہ داریاں ختم کر دیں گے۔ 11 ستمبر 2023ء والے دن آئی ایس آئی کے چیف اپنے عہدہ پر آخری دن ہوگا اور وہ اس دن ریٹائر ہو جائیں گے اس کے ٹھیک پانچ دن بعد یعنی 16 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان اپنا عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت کو بھی بڑی دھچکا لگ رہا ہے اور مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو قرضہ نہ ملنے کی اصل وجہ بھی قومی سیاست میں اتارئو چڑھائو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button