پاکستان

اہم کیسز کےفیصلے،جسٹس طارق مسعود کے 2 نمبر بینچ نے بازی مارلی

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 اپنی کارکردگی کے اعتبار سے سپریم کورٹ کے دیگر تمام بینچوں پر بازی لے گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) 600 اہم کیسز کے فیصلے،جسٹس طارق مسعود کے 2 نمبر بینچ نے بازی مارلی، رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 نے مقدمات کی فیصلہ کن سماعتوں کے لحاظ سے عدالتِ عظمٰی کے دیگر تمام بینچوں پر سبقت حاصل کرلی ہے، کارکردگی کے اعتبار سے اس بینچ نے ایک ماہ کے عرصے میں 600 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 اپنی کارکردگی کے اعتبار سے سپریم کورٹ کے دیگر تمام بینچوں پر بازی لے گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کے اس بینچ  نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر کے دوران 6 سو مقدمات کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینچ 2 کے مقابلہ میں سپریم کورٹ کے 4 بینچز نے  8 سو 19 مقدمات کا فیصلہ کیا، جبکہ سپریم کورٹ کے تمام بینچز نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 1419 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 نے 18 ستمبر کے ہفتے میں 88 جبکہ 25 ستمبر کے ہفتے میں 126 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح بینچ نے 2 اکتوبر کے ہفتہ میں 105، 9 اکتوبر کے ہفتے میں 81 جبکہ 19 اکتوبر کے ہفتے میں اسی بینچ نمبر 2 نے 2 سو مقدمات کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button