پاکستان

عام انتخابات: ملک بھرمیں سیاسی گہما گہمی کیوں ناشروع ہوسکی؟

عام انتخابات میں 100 روز سے بھی کم دن رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک ملک کے کسی بھی حصے میں روایتی سیاسی گہما گہمی نہیں دیکھی جا رہی

لاہور(کھوج نیوز) عام انتخابات ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی کیوں ناشروع ہو سکی،تفصیلی رپورٹ آگئی ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں 100 روز سے بھی کم دن رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک ملک کے کسی بھی حصے میں روایتی سیاسی گہما گہمی نہیں دیکھی جا رہی، فقط ایک آدھ سیاسی جماعتیں ملک کے مختلف حصوں میں جلسے منعقد کر رہی ہیں جبکہ اب تک ایک ہی جماعت نے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست طلب کی ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے رویے رویوں سے ایسا کچھ لگ نہیں رہا کہ سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہوں۔ وی نیوز نے تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریوں کی نبض پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے ممکنہ امیدواروں سے درخواستیں تو طلب کر لی ہیں لیکن اس کے علاوہ ایسی کوئی سیاسی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی جس سے ظاہر ہو سکے کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ایک بہت بڑا پاور شو کیا تھا تاہم اس کے بعد سے ایسا لگ رہا ہے کہ پارٹی ابھی اپنے قائد کے خلاف مقدمات کو ختم کرانا چاہتی ہے، جبکہ ابھی تک پارٹی کی جانب سے جلسے یا کسی دوسری سرگرمی کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

عمومی طور پر مسلم لیگ ن جیسی سیاسی جماعتیں انتخابات سے کافی عرصہ قبل تیاریاں شروع کر دیتی ہیں اور اس وقت تک امیدواروں کو فائنل کر کے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہوتا ہے، تاہم لیگی رہنماؤں کا موقف ہے کہ نواز شریف کے جلسوں کے مقامات اور تاریخوں پر مشاورت ہو رہی ہے، 10 نومبر کے بعد سے نواز شریف کے جلسوں کا اعلان کیا جائے گا، فی الحال انتخابی منشور کمیٹی اور پارٹی الیکشن سیل تشکیل دیدیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button