پاکستان

ایف سی کیمپ مسلم باغ ‘دہشت گرد حملے ‘شہید تین فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

پاکستان کی مسلح افواج ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں جو محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں

راولپنڈی (جنرل رپورٹر، آن لائن) ایف سی کیمپ مسلم باغ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع قلات کے رہائشی شہید نائیک امین اللہ عمر 31 سال، شہید لانس نائیک عبدالمناف عمر 35 سال ساکن ڈسٹرکٹ چکوال اور شہید سٹینو ٹائپسٹ غلام فرید عمر 34 سال ساکن ڈسٹرکٹ ساہیوال کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی ۔ جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں اور سول سرکاری افسران نے شرکت کی۔دیگر چار شہداء کی نماز جنازہ ہفتہ کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں جو محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے اختتام تک جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button