بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں،شیخ رشید احمد کا صاف انکار
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں
راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں،شیخ رشید احمد کا صاف انکار،رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیرِ اعظم کی کوئی گنجائش نہیں، نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیج رہے ہیں، سانحہ 9 مئی کے جو بے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسان صنعت کار رو رہے ہیں ابھی تک ایک کلو گندم نہیں خریدی گئی، جہازوں سے کم گندم منگوائی جارہی ہے، جہاز کراچی گندم پھینک کر جا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے، حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی، سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔