پاکستان

بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا یا نہیں؟ ذاتی معالج ڈاکٹر نے بڑا راز فاش کر دیا

ابھی تک بشری بی بی کی طبیعت بہتر نہیں ہے، اب وہ کم کھا رہی ہیں، پہلے دو ماہ جو تکلیف ہوئی، اس وقت علم نہیں کہ کیا ہوا تھا: ڈاکٹر عاصم یوسف

اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا یا نہیں؟ اس حوالے سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بڑا راز فاش کر کے سب کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے سچائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بشری بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی اور ان کا معائنہ کیا، بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں، بشری بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے۔ بشری بی بی کے ذاتی معالج نے بتایا کہ بشری بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلیکھانیکے بعد خراب ہوئی تھی، انہیں کھانا کھانے، نگلنے اور ہضم کرنیمیں تکلیف ہوئی، بشری بی بی کو فکر تھی کہ کھانے میں مرچیں تھیں۔

ڈاکٹر عاصم کے مطابق اس وقت بشری بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی، بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک بشری بی بی کی طبیعت بہتر نہیں ہے، اب وہ کم کھا رہی ہیں، پہلے دو ماہ جو تکلیف ہوئی، اس وقت علم نہیں کہ کیا ہوا تھا۔ ڈاکٹرعاصم یوسف نے کہا کہ صحت کے حوالے سے عمرکو دیکھتے ہوئے ٹیسٹ ہونے چاہئیں، صحت کے مسائل کی درست تصدیق کے لیے معدے کا معائنہ ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button