پاکستان

بشریٰ بی بی کی عدالت میں کیوں نہیں جاتیں؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کے خلاف ہتک آمیز، جھوٹے، فضول اور تہمت آمیز الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا'بشریٰ بی بی عدالت جائیں گی تو چوریوں کا جواب دینا پڑے گا،مریم نواز

اسلام آباد(نامہ نگار، آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی عدالت جب جائیں گی تو چوریوں کا جواب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کو عوامی تقریر کے دوران عمران خان کے خلاف ہتک آمیز، جھوٹے، فضول اور تہمت آمیز الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا۔ایڈووکیٹ فرید کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں مریم نواز کی جانب سے یکم مئی کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کنونشن میں دی گئی تقریر کا ذکر ہے۔اس نوٹس کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ نوٹس مریم نواز کو نہیں باپردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے، سب کیسز عدالت میں ہیں۔

لیگی نائب صدر نے تم سب بہروپیوں کو بے نقاب کیا ہے، با پردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں پانچ کیرٹ کے ہیرے، زمینیوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سیلنک کرنے تک محدود رہی اور آج کل لوگوں کے گھروں کی بالٹیاں۔اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button