پاکستان
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب
بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں
بلوچستان (کھوج نیوز) سینیٹ الیکشن میں چونکا دینے وکالی خبریں سامنے آ رہی ہیں آج کی تازہ رپورٹ میں بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7 اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔