پاکستان

امریکی معاشی پابندیاں، ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر

امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران پر امریکی معاشی پابندیوں نے ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر کر دیںجبکہ یہ مسلسل تیسرے مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021 سے 2023ء کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں، گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب17 کروڑ ڈالر رہیں۔ ذرائع کے مطابق مالی سال2021 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ مالی سال 2022 میں ایران سے درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال2023 میں ایران سے درآمدات بڑھ کر 88کروڑ ڈالرپرپہنچ گئیں۔ اسی طرح مالی سال2020 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف 10ہزار ڈالر تھیں، مالی سال 2019 میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا جبکہ مالی سال 2018 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button