پاکستان

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ طالب علم نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

وزیرِ اعظم نے طالب علم کو خوب پڑھنے لکھنے کی نصیحت اور آئندہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ طالب علم نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ کیوں ادا کیا؟رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نےبلوچستان سےتعلق رکھنےوالے 2022ء کےسیلاب متاثرہ طالب علم سےملاقات کی۔طالب علم نےملاقات کا موقع دینے پر وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شہباز شریف کی بدولت آج لارنس کالج میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ وزیرِ اعظم نے طالب علم کو خوب پڑھنے لکھنے کی نصیحت اور آئندہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

شہباز شریف نے طالب علم کی خود اعتمادی کی تعریف کی، تحائف دیے اور وزیرِ اعظم ہاؤس کا دورہ بھی کروایا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اکرام اللّٰہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غصے کا اظہار کیا تھا، بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللّٰہ ایک پُراعتماد اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر ہونہار طلبا کو میرٹ پر بیرون ملک بھیجنے کی اسکیم شروع کی تھی، وفاقی سطح پر طلبا کے لیے میرٹ پر اسکالرشپ کا منصوبہ لائیں گے، تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button