پاکستان

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری

رضوانہ کے پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہوچکی ہے لیکن رضوانہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہے اور نہ ہی رضوانہ میں اتنی ہمت ہے کہ وہ ابھی چند قدم اٹھا سکے: جودت سلیم

لاہور(ہیلتھ رپورٹر، مانٹیرنگ ڈیسک) تشدد کا شکارگھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی’ سرجری کے ذریعے رضوانہ کے دونوں گال اور آنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی ہے، سرجری کے ذریعے رضوانہ کے دونوں گال اور آنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے جو کہ ایک مشکل عمل ہے۔ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کے سر اور کمر کے زخم صاف کر کے پٹی کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ رضوانہ کے پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہوچکی ہے لیکن رضوانہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہے اور نہ ہی رضوانہ میں اتنی ہمت ہے کہ وہ ابھی چند قدم اٹھا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button