کھیل

ایشیاء کپ 2023، پاکستان یا بھارت کون فیورٹ؟ دانش کنیریا نے بڑا بیان داغ دیا

مجھے پاکستان ٹیم بھارت پر حاوی نظر آتی ہے، بھارتی ٹیم تاحال سنبھل نہیں پائی ہے، ان کے فاسٹ بولر کا نہیں پتا کہ کن فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا: دانش کنیریا

لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے ایشیاء کپ 2023ء میں پاکستان یا بھارت فیورٹ کون؟ کے حوالے سے بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے متعلق دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی بیٹنگ لائن کی بات کی جائے تو وہاں روہت شرما اور ویرات کوہلی تو موجود ہیں لیکن کے ایل راہور اور شریاس آئیر اگر انجری کے بعد بھارتی ٹیم کو جوائن کرتے ہیں تو ٹیم کے ساتھ بہت زیادتی ہوگی۔ دانش کنیریا نے کہا کہ کیوں کہ دونوں کھلاڑی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں لیکن ٹریننگ کے ساتھ کسی کھلاڑی کو میچ میں شامل نہیں کیا جاسکتا، میچ فٹنس الگ چیز ہے صرف پریکٹس سے میچ میں نہیں کھلایا جاسکتا، اگر ایسا کیا گیا تو ٹیم پر اس کا برا اثر پڑے گا۔ سابق لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان اور بھارت مقابلے کے دوران آپ کے نزدیک کون سی ٹیم فیورٹ ہے ؟ تو مجھے پاکستان ٹیم بھارت پر حاوی نظر آتی ہے، بھارتی ٹیم تاحال سنبھل نہیں پائی ہے، ان کے فاسٹ بولر کا نہیں پتا کہ کن فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button