پاکستان

جسٹس مظاہر نقوی اور جنرل فیض حمید کے تعلقات کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا

جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کررہے تھے تب جنرل (ر)فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے بندے کو اس سے نکالیں : جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور جنرل ریٹائرڈ (ر) فیض حمید کے آپس میں تعلقات کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے کہا کہ جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی صدارت ثاقب نثارکررہے تھے، ریفرنس سننے کیلئے دوسرے 2 ممبرآصف سعیدکھوسہ اورتیسرے جج گلزار تھے۔ جسٹس (ر)شوکت صدیقی نے کہا کہ جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کررہے تھے تب جنرل (ر)فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے بندے کو اس سے نکالیں ،ثاقب نثار نے کہا ہمیں مسئلہ نہیں آپ جسٹس کھوسہ سے ریکیوز کرالیں اور انہوں نے کرلیا۔ سابق جج کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لیکر آئے اور جسٹس مظاہر نقوی ان7 ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button