پاکستان

جلائو گھیرائو کیس، عمران خان اور اسد عمر کو آزادی کا پروانہ مل گیا

عمران خان اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا 'لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو دائر کی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 25مئی لانگ مارچ جلائو گھیرائوکیس پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور اسد عمر کی آزادی کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیرا ؤکیسز کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عمران خان کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، جہاں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر پر 25 مئی والے واقعات پر درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی اور عدالت نے سابق وزیراعظم اور اسد عمر کو کیس سے بری کر دیا، عدالت نے دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران خان اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سربراہ پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو دائر کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button